بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

سیلکٹ یو ایس اے پروگرام پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے بڑا موقع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (06 مئی 2026): واشنگٹن میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا مرحلہ اقتصادی روابط اور طویل المدتی معاشی تعاون پر استوار ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیلکٹ یو ایس اے پروگرام کے تحت امریکا کا دورہ کرنے والی معروف پاکستانی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں امریکی حکام اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سیلکٹ یو ایس اے پروگرام کے تحت پاکستان کی 9 بڑی کمپنیوں کے 16 نمائندگان مختلف شعبہ جات سے امریکا میں موجود ہیں، جن کے دورے کا مقصد سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ سفیر پاکستان نے پاکستان ہاؤس میں مہمانوں اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

سلیکٹ یو ایس اے رضوان سعید

اپنے خطاب میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور اقتصادی روابط اور طویل المدتی شراکت داری پر مبنی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ناگزیر ہیں اور پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کا محور جیو اکنامکس ہے۔ انھوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

پال کپور نے کہا کہ ماضی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود پاک امریکا تعلقات ہمیشہ اہم رہے ہیں اور موجودہ دور ان تعلقات کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور دونوں ممالک کو بطور شراکت دار اقتصادی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔

امریکا کا پشاور میں قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے اپنے خطاب میں عشائیے کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیلکٹ یو ایس اے پروگرام پاکستانی کاروباری شخصیات کو امریکی منڈی سے فائدہ اٹھانے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا اور یہ دورہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کی واضح مثال ہے۔

+ posts

جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں