جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

‘سلیکٹرز کو انگلینڈ جیسا فارمولا اپنانا چاہیے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرشان مسعود نے کہا ہے کہ سلیکٹرزکو انگلینڈ کے ورلڈکپ جیتنے والا فارمولا اپنانا ہوگا۔

ٹیلی کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو میں شان مسعود نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستانی سلیکٹرز انگلینڈ کی سلیکشن پالیسی کی مثال پر عمل کریں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ آج کے زمانے کےٹاپ پلیئرز شروع سے ہی اولین نمبرز پر نہیں تھے،انہوں نے کیریئر کا آغاز نارمل کرکٹرز کی طرح کیا تھا اور کارکردگی کے تسلسل نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔

شان مسعود نے کہا کہ اگر ہم انگلینڈکی ہی مثال لیں تو انہوں نے 2016 میں کھلاڑیوں کے لیے سمت طے کر لی اور وہ اس پر سختی سے عمل پیرا رہے ، جس کی وجہ سے وہ ورلڈکپ کی فاتح بن پائے۔

فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور کرکٹ خود کو فٹ رکھ کر آگے کی طرف جانا چاہتے ہیں کیونکہ فٹنس نے ہی میرے آگے جانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں