جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سلینا گومز اور بینی بلانکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(28 ستمبر 2025): امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز نے اپنے دوست اور معروف موسیقی پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی کرلی۔

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز کی شادی کی تقریب جنوبی کیلی فورنیا کے خوبصورت علاقے ہوپ رینچ، سانتا باربرا کاؤنٹی میں ہوئی۔

سلینا گومز نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویریں اور وڈیوز شیئر کیں، 33 سال کی گومز تصویر میں دلہن بنی دکھائی دے رہی ہیں، 37 برس کے بلانکو سیاہ سوٹ میں ملبوس ہیں، دلہا اور دلہن دونوں نے شادی کیلئے رالف لورین کے خصوصی تیار کردہ ملبوسات پہنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

 سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو مختلف رومانوی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، بلانکو نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میری حقیقی زندگی کی بیوی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں 170 مہمان شریک ہوئے، جن میں سلینا کی قریبی دوست پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، برطانوی گلوکار ایڈ شیرن، سوشلائٹ پیرس ہلٹن، اور اونلی مڈرز کے ساتھی اداکار اسٹیومارٹن اور مارٹن شورٹ شامل تھے۔

یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں