مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مسجد قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی روبوبس (Robobus) متعارف کرادی گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خودکار ٹیکسی مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے جسے سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسجد قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک زائرین اور نمازی سفر کر سکیں گے، خودکار ٹیکسی روبوبس کا تجرباتی مرحلہ 60 دن تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹیوریٹ آف سول ڈیفنس (شہری دفاع) کی جانب سے رواں سال حج سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عارضی مراکز کو فعال کر دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے تمام سرکاری ادارے حج سیزن کے آغاز سے ہی عازمین حج خدمت کے لیے مصروف ہو جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دونوں مقدس شہروں کے درمیان راستوں پر بھی خصوصی مراکز قائم کیے جاتے ہیں۔
سعودی عرب: جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی گرفتار
جنرل ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران عازمین حج کی سکیورٹی اور سلامتی کے پیش نظر مختلف مقامات پر 27 سیزنل مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں اعلٰی تربیت یافتہ عملے کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر تعینیات کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


