منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سیلفی بخار: ساحرلودھی بھی کومل رضوی کے نقشِ قدم پرچل پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سیلیبریٹیز میں سیلفی کا بخار روز بروز بڑھتا جارہاہے اورکومل رضوی کے بعد ساحر لودھی نے بھی اپنے فلاحی مرکز پرانہی جیسی سیلفی تصاویر لی ہیں۔

ساحر لودھی اپنے ہی نام سے ایک فلاحی ادارہ چلاتے ہیں جہاں بنیادی صحت کی سہولیات، تعلیم اور قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مشہور صدا کار و اداکار ساحر لودھی نے اپنے فلاحی مرکز پر کچھ سیلفی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جوکہ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں ساحر لودھی اپنے ادارے میں آںے والھے مریضوں کے ساتھ کچھ ایسے ہی انداز میں دکھائی دئیے ہیں جس طرح گزشتہ دنوں گلوکارہ کومل رضوی معروف فلاحی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت کے موقع پر لی گئی سیلفی تصاویر میں نظر آرہی تھیں۔

یہاں ہم آپ کے ساتھ ان کی کچھ تصاویرشیئرکررہے ہیں

sahir lodhi

sahir lodhi

sahir lodhi

sahir lodhi

sahir lodhi

Roshan free clinic has been operating since past two months now, we are looking after 160 patients a day..we hope to…

Posted by Sahir Lodhi on Tuesday, August 4, 2015

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں