تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ڈالرکی بلیک مارکیٹ میں فروخت، ایکسچینج کمپنیوں کا اہم فیصلہ

کراچی : ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کی گرے مارکیٹ میں فروخت کے سدباب کیلیے متفقہ طور پر اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈالر کے بھاؤ پر لگا کیپ ختم کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ پر لگا کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان (ای کیپ) کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ہم نے متفقہ طور پر ڈالر کی قیمت پر کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپ لگانے سے ڈالر کا ریٹ کم ہونے کےبجائے مزید بڑھ گیا کیونکہ مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں ہے اس لیے بلیک مارکیٹ وجود میں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ڈالر کی اشد ضرورت ہوتی تھی تو وہ نہ ملنے پر بلیک مارکیٹ کا رخ کررہے تھے، اب فیصلہ کیا کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جو کیپ لگایا گیا تھا اسے کل سے ہٹادیں گے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ

ملک بوستان نے بتایا کہ ڈالر ملنا شروع ہوجائے گا تو بلیک مارکیٹ ختم ہوجائے گی، ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کہیں سے نہیں مل رہا ہے بلکہ ورکر ریمٹینس کا بھی ڈالر نہیں مل رہا ہے کیونکہ ورکر ریمیٹنس کا جو ڈالر آرہا ہے وہ ہم اسٹیٹ بینک کو دے رہے ہیں۔

ای کیپ کے چیئرمین نے کہا کہ اس وجہ سے کاؤنٹر سیل ختم ہوگئی ہے، بلیک مارکیٹ میں دو دن میں ڈالر کا ریٹ5روپے بڑھا ہے، مارکیٹ پر ہی ڈالر کو خرید کر فروخت کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹربینک اور فری مارکیٹ میں ریٹ کا فرق ختم ہوگا تو ریمیٹنس بھی بڑھے گی، 3ماہ سے باہر سے آنے والی رقم3ارب سے کم ہوکر2ارب ڈالر رہ گئی، 20سے30روپے فرق پرحوالہ کرنے والے ڈالر باہر ہی خرید رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -