لاہور (14 جنوری 2026): پنجاب کے مدارس کی رجسٹریشن پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا جس کے بعد آن لائن فارم بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر وفاق المدارس اور مکاتب فکر سے مشاورت مکمل کر لی گئی، صوبائی حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس میں رجسٹریشن پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس نے آن لائن تعلیم پر پابندی لگا دی
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے آن لائن فارم ترتیب دے دیا ہے، تمام مدارس آن لائن ڈیٹا فراہم کریں گے کسی کو دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، آن لائن فارم کے ذریعے تمام تعلیمی ادارے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ آن لائن فارم کی تیاری کیلیے تمام مکاتب فکر اور جید علما سے مشاورت کی گئی، صوبے میں رجسٹریشن کا آغاز جلد ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


