منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

سینیٹ سے 27ویں ترمیم کی منظوری، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو مدعو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ سے 27ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے میں وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو مدعو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، آئینی ترامیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوگئی تو آئین کاحصہ بنے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے کل ساڑھے 6 بجے مدعو کیا گیا ہے۔

27ویں آئینی ترمیم پر سینیٹرز کو مدعو کرنے کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے سے متعلق فیصلہ کر لیا

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

27ویں ترمیم کے مجوزہ مسودہ کے مطابق فیلڈ مارشل آرٹیکل 248 کے تحت صدر کی طرز پر قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں گے، مارشل آف ایئر فورس، ایڈمرل آف فلیٹ بھی 248 کے تحت صدر طرز قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں گے۔

مسودہ میں لکھا ہے کہ 248 کے تحت ان کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں کی جاسکتی جب تک کہ وہ آئینی یا قانونی فرائض کے خلاف عمل نہ کریں۔

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں