جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہورہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہورہے ہیں ، یہ نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری ، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی نے خالی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ، قومی اسمبلی اور سندھ اوربلوچستان کی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی، تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی دو اوربلوچستان کی تین نشستوں پرانتخاب ہورہا ہے، اسلام آبادکی نشست پرسنی اتحاد کونسل کے امیدوارچوہدری الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 3 نشستوں کے لئے7امیدوارمدمقابل ہیں ، پیپلزپارٹی کی جانب سےسابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو ، مسلم لیگ(ن)نےمیردوستین ڈومکی ، جمعیت علما اسلام کی جانب سے عبدالشکور اور بی اےپی کی جانب سے کہدہ بابراور مبین خلجی امیدوار ہیں۔

کوئٹہ:پیپلز پارٹی کے 2امیدوارشکیل درانی اور طارق حسین دستبردارہوگئے ہیں جبکہ سید محمود شاہ اور میر حیا ربیار آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہےہیں۔

سندھ سےسینیٹ کی2عمومی نشستوں پر پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کےامیدوارمدمقابل ہیں ، پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ نشستوں کیلئے جام سیف اللہ اوراسلم ابڑو جبکہ سنی اتحادکونسل کی شازیہ سہیل اور نذیراللہ ایڈووکیٹ امیدوارہیں۔

خیال رہے یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری ، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی نے نشستیں خالی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں