تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی / لاہور : پیپلز پارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، امیدواروں میں میاں رضا ربانی سرفہرست ہیں، نواز لیگ کی جانب سے نواز شریف کل حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ نے سینیٹ امیدوارو ں کےناموں کااعلان کردیا ہے، جس کے مطابق فریال تالپور، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ نے ٹکٹ جاری کئے۔

سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ حاصل کرنیوالوں میں جنرل نشستوں پر میاں رضاربانی سرفہرست ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں مولابخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب، محمد علی شاہ جاموٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مصطفیٰ نواز کھوکھر،امام الدین شوقین، ایازمہربھی امیدوار ہیں، ٹیکنو کریٹس میں سکندر میندھرو، رخسانہ زبیری کو ٹکٹ جاری کیا گیا، خواتین کی مخصوص نشستوں پر کرشنا کوہلی اور قرۃ العین مری کے نام شامل ہیں، ایک اقلیتی نشست پر انور لال دین کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

پنجاب ہاؤس میں پارٹی صدر نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق، حمزہ شہباز، زاہد حامد، امیر مقام، آصف کرمانی، پرویز رشید اور پیر صابر شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان نواز شریف کل بروز بدھ کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -