تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

امریکی سینٹ کمیٹی کی نئے وزیرخارجہ کیلئے ریکس ٹلرسن کے نام کی منظوری

واشنگٹن : امریکی سینیٹ کی امورخارجہ کمیٹی نے شدید مخالفت کے باوجود ریکس ٹیلرسن کو وزیر خارجہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ کی جانب سے حتمی منظوری آٗئندہ ہفتے متوقع ہے، ٹلرسن کے حق میں ووٹوں کا تناسب گیارہ دس رہا، امورخارجہ کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے ریکس ٹلرسن کے خلاف جبکہ 11 ریپبلیکن ممبران نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔

rax1

ریکس ٹلرسن کوروسی قیادت کے قریب سمجھا جاتا ہے، ٹلرسن ایکسن موبل کے چیف ایگزیکٹو رہ چکے ہیںریکس ٹیلرسن ایکسن موبل کے چیف ایگزیکٹیو رہ چکے ہیں ، ٹیلرسن ایک ماہر مذاکرات کار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین کیریکس ٹیلرسن کے نامزدگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کردیا


خیال رہے کہ ریکس ٹلرسن تیل فروخت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ایکزون موبل کے سربراہ ہیں، جسکا کاروبار 50 سے زائد ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔ ریکس ٹیلرسن نے 2013 میں روس پر اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خاص طور پر انھیں ’’آرڈر آف فرینڈشپ‘‘ کے اعزاز سے نوازا تھا۔

اس سے قبل خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ، مائیک پوم پے تعینات ہو گئے۔ ریاست کینسس سے تعلق رکھنے والے مائیک پوم پے کی مرکزی ذمہ داری امریکہ کے سب سے بڑے جاسوسی کے ادارے کی سربراہی کرنا ہو گی لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا سب سے پہلا کام نئے صدر اور ایجنسی کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -