سینٹ کمیٹی نےسمندرپارپاکستانیوں کے حقِ رائے دہی کی معاملے پررپورٹ طلب کرلی -
The news is by your side.

Advertisement

سینٹ کمیٹی نےسمندرپارپاکستانیوں کے حقِ رائے دہی کی معاملے پررپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات سے متعلق سینٹ کمیٹی نے چیئرمین نادرا اورسیکرٹری الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عدم شرکت پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے منگل کوسمندرپار پاکستانیوں کےووٹ کے معاملے پرحتمی رپورٹ طلب کرلی۔

سینیٹرزاہد حامد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربایئومیٹرک کے استعمال پر بھی بریفنگ نہیں دی جاسکی۔

زاہدحامد نے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاکوبتایا کہ چیئرمین نادرا اورسیکرٹری الیکشن کمیشن مصروفیت کی بنا پراجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔

انھوں نے بتایا کہ صوبوں کوخطوط ارسال کئے گئے ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی حتمی سفارشات کمیٹی کوفراہم کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں