تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

تارک وطن امریکا کا ” ہوم لینڈ سیکیورٹی ” سربراہ تعینات

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے الیجینڈرو میورکاس کی بطور سربراہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الہنڈرو میورکاس کو سربراہ ہوم لینڈ سیکیورٹی تعینات کردیا گیا ہے، امریکی سینیٹ نےان کی تعیناتی کی منظوری دےدی ہے۔

الیجینڈرو میورکاس کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے،سینیٹ کی جانب سے منظوری کے بعد الیجینڈرو میورکاس بائیڈن انتظامیہ کے پہلے تارک وطن ہیں، جنہوں نے انتہائی اہم عہدہ سنبھالا ہے۔

امریکا میڈیا کے مطابق نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ نامزدگیوں اور اٹھائے گئے اقدامات ثابت کر چکے کہ انہیں درپیش مسائل کی نوعیت، مقدار اور حل کا مکمل ادراک ہے اور وہ ان سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

اس سے قبل چھبیس جنوری کو امریکی سینیٹ نے انتھونی بلنکن کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کی منظوری دی تھی،امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں انتھونی بلنکن کےحق میں 78 اور مخالفت میں 22 ووٹ پڑے، انتھونی بلنکن اوباما دور میں نائب امریکی سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکےہیں۔

واضح ریے کہ جوبائیڈن کی صدارت میں امریکی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہورہی ہے، نومنتخب صدر کی ٹیم میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے جب کہ پہلی بار افریقی نژاد سابق فوجی افسر کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتھونی بلنکن نئے امریکی وزیر خارجہ بن گئے

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق جنرل لائیڈآسٹن کو سیکریٹری دفاع نامزد کیا تھا اور سینیٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، ابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام وزیر دفاع بنے، لائیڈآسٹن عراق میں امریکی فوج کے سربراہ تھے اور 2016 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ جینیٹ یلن وزیر خزانہ اور ایورل ہینز کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کیا گیا ہے، سفارت کاری کا 35 سالہ تجربہ رکھنے والی لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -