تازہ ترین

سینیٹ‌ انتخابات، وزیراعظم کے خطاب کے بعد الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو  ای سی پی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان اور حکومتی اعتراضات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس اور انفرادی بیانات جاری کیے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات، عمران خان کے الیکشن کمیشن سے سوالات، قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے آج قوم سے خطاب کیا جس میں انہوں نے تمام تر صورت حال سے عوام کو آگاہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کی تھی۔

وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز  پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی‘۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’سینیٹ انتخابات سےجمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟  یوسف رضاگیلانی  پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا  تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا ‘۔

Comments

- Advertisement -