بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

سینیٹ انتخاب؛ شوکت ترین کے کاغذات مسترد یا منظور؛ فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات ‏مسترد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شوکت ترین کا ووٹ ووٹ کےپی ‏منتقل کرنے پر اعتراض جمع کرایا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شوکت ترین کے ‏کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر کوشوکت ترین خیبر پختونخوا ‏سےسینیٹر منتخب ہوں گے 96 ارکان ووٹ دے کر شوکت ترین کوکامیاب کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا پیش ہوئےجو اعتراضات تھے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیے اپوزیشن سے درخواست ہے ‏کہ اپنے کاغذات واپس لےلیں۔

خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوئی تھی، شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام ‏جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں ‏رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا ‏قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں