آئندہ ماہ اپریل میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے سلسلے میں اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ماہ 2 اپریل کو سینیٹ کی 48 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جمع ہو گئے ہیں۔
اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی ن لیگی رہنماؤں طارق فضل، حنیف عباسی، انجم عقیل، انوشہ رحمان اور نزہت صادق نے جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایک صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ن لیگ کا امیدوار الیکشن لڑے گا یا اتحادی جماعت کا؟
طارق فضل نے جواب دیا کہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔