The news is by your side.

Advertisement

سینیٹ انتخابات، پیپلزپارٹی نے تیاریاں تیز کردیں

کراچی: پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کردیں، پارٹی امیدواروں سے درخواستیں یکم فروری کے بعد طلب کرے گی جبکہ انٹرویوز 10 تاریخ کے بعد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویوز10فروری کے بعد ہوں گے، پیپلزپارٹی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے امیدوار نامزد کرے گی۔

پیپلزپارٹی سندھ سے7جنرل اور 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔

اسی طرح پی پی سندھ سے2خواتین کی نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائے گی۔

سینیٹ الیکشن سے قبل نون لیگ کو بڑا دھچکا

دوسری جانب سینیٹ الیکشن سے قبل نواز لیگ پریشانی کا شکار ہوئی، ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے لیگی رکن اسمبلی کاشف محمود نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں کاشف محمود نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں