تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سینیٹ نے ڈونلڈ‌ ٹرمپ کے مواخذے کو آئینی قرار دیدیا

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کو آئینی قرار دے دیا، سینیٹ کی اکثریت نے مکمل مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کےلیے قرارداد پر ووٹنگ کی گئی جس میں اکثریت مکمل مواخذے کے حق میں فیصلہ دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ میں ہاوٗس مینیجرز اور ٹرمپ کے وکلا میں شدید تناوٗ ہوا، اس کے باوجود ٹرمپ کی کانگریس کے خلاف حامیوں کو اکسانے کی فوٹیجز بھی سینیٹ میں دکھائی گئیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات ہوں گے۔

ہاوس مینجرز کا کہنا تھا کہ مواخذہ نہ کیا گیا تو چھ جنوری جیسے واقعات دوبارہ ہوسکتے ہیں جبکہ وکیل ٹرمپ نے کہا کہ 6 جنوری کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک مواخذے کو موٗخر کیا جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ مواخذے کا مقصد ٹرمپ کو 2024 کے الیکشن سے روکنا ہے،جس پر ہاوٗس مینجرز نے کہا کہ مواخذہ نہ کیا گیا تو کانگریس پر حملے جیسے واقعات دوبارہ ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ کے وکیل نے کہا کہ حملے کی تحقیقات مکمل ہوے تک مواخذے کو موٗخر کیا جائے، وکیل کو جواب دیتے ہوئے ہاوٗس مینجرز نے کہا کہ قائم مقام اٹارنی جنرل کی سربراہی میں چھ جنوری واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس کو مواخذے کےلیے 100 سینیٹرز میں 67 کی حمایت درکار ہے۔

Comments

- Advertisement -