اسلام آباد: سینیٹ ارکان کے بچوں کو 28 سال تک بلیو پاسپورٹ دینے سے تمعلق بل آگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورت ایکٹ 1974 میں مزید ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 22 کے ایک افسر کو اپنے بچوں کو بلیو پاسپورٹ کی سہولت ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاسپورٹ رولز بڑے کلیئر ہیں کہ بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ نہیں دے سکتے۔
چیئرمین سینیٹ نے بل مزید بحث کے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔
وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


