اسلام آباد (19 جنوری 2026): قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ راجہ ناصر عباس کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، تقرری کیلیے قانونی ضابطے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس نے بنوایا؟ سینیٹر کا حیران کن دعویٰ
16 جنوری 2026 کو عمران خان کے نامزد کردہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں بلا لیا جہاں تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے نااہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کیلیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


