The news is by your side.

Advertisement

سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرار داد منظور کرلی

اسلام آباد : سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ایدھی کے یوم وفات کو قومی دن قرار دینے کی مہم جاری ہے، سینیٹ نے آٹھ جو لائی کو ایدھی ڈے کے طور پر منانے کی قرار داد منظور کرلی، سینیٹ میں منظور ہونے والی متفقہ قرار داد میں عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قومی اثاثہ قرار دیا گیا ہے ۔

قرار داد مسلم لیگ کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے پیش کی تھی، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی عظیم سماجی کارکن تھے جنہیں چھ عشروں تک قوم کی خدمت کی ۔

چیئرمین سینیٹ نے بابائے خدمت عبد الستار ایدھی کو نوبل انعام دلانے کیلئے کمیٹی بنا دی، جس میں رضا ربانی کا علاوہ راجہ ظفر الحق اعتزاز احسن، محمد میاں سومرو، نیئر بخاری، وسیم سجاد، فاروق نائیک شامل ہیں۔

اجلاس میں عبدالستار ایدھی، امجد صابری اور مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

دوسری جانب آٹھ جولائی کو عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں اے آر وائی نیوزکی نیشنل چیرٹی ڈے قرار دینے کی مہم کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی اے آر وائی نیوز کی مہم کو خوش آئند قرار دیا، ایدھی صاحب کی خدمات پرآٹھ جولائی کو نیشنل چیرٹی ڈے منانے کی اے آروائی نیوز کی مہم کو بڑے بڑے سیاسیدانوں کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں