تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وائرس : امریکی سینیٹ نے 484 ارب ڈالرز کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن : امریکی سینٹ نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اسپتالوں کی امداد کےلیے 484 ارب ڈالرز کا بل منظور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں کاروباری حضرات اور ملازمین متاثر ہوئے جن کی امداد کےلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اربوں ڈالرز امداز کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کانگریس کی جانب سے حکومتی بل منظور نہیں کیا گیا تھا اور گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت اور اپوزیشن میں شدید ڈیڈ لاک برقرار تھا جو اب ٹوٹا ہے۔

ایک ہفتے کے ڈیڈ لاک کے بعد امریکی سینٹ نے 484 ارب ڈالرز کا بل منظور کیا ہے جس کے تحت 380 ارب ڈالرز چھوٹے کاروباری حضرات کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے کاروبار کو دوبارہ سے چلا سکیں، 75 ارب ڈالرز کی رقم اسپتالوں کو اور 25 ارب ڈالرز کی امدادی رقم کرونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کو فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا میں امیگریشن 60 روز کیلئے معطل

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کاروباریوں اور ملازمین کیلئے اضافی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کیساتھ اضافی 482 ارب ڈالرز فنڈنگ پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت 8 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کے باعث مریض ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -