اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان میں 67 لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میں سڑسٹھ لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں جبکہ اڑتیس لاکھ افراد چرس اور آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیجانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی،جس میں انکشاف کیا گیا کہ دوہزار تیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سڑسٹھ لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں، اڑتیس لاکھ ستر ہزارافراد چرس استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار افراد ہیروئن، تین لاکھ بیس ہزار افراد افیون جبکہ چار لاکھ بیس ہزار افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوالیس فیصد نشہ آورادویات جنوبی راستے سے اسمگل کیجاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یو این او ڈی سی سے تازہ سروے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ادویات کےغلط استعمال پرقومی سروے مرتب نہیں ہوسکا۔

وزیرداخلہ نےاعدادوشمار تو بتا دیے لیکن ان کی روک تھام کیلئے کیا سدباب کیے یہ نہیں بتایا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوالیس فیصد نشہ آوراشیاء کی اسمگلنگ جنوبی راستے سے ہوتی ہے، راستہ معلوم ہونے کے باوجود موثرکارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں