سینٹ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلق بل مسترد کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

سینٹ کمیٹی نے پی آئی اے سے متعلق بل مسترد کردیا

اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے پی آئی اے ( کنورژن ) بل 2016ء مسترد کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ بل پرغورکے لئے نہائیت کم وقت دیا گیا۔

سینیٹرطلحہ محمود کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران ارکان نے بل کے مختلف پہلوؤں بالخصوص نجکاری سے متعلق اطلاعات پرشدید تحفظات کا اظہارکیا گیا اورقراردیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے اثاثوں اوردیگرتفصیلات سمیت مستقبل کی پیش بندی پرکوئی وضاحت نہیں کی جارہی۔

ارکان کا موقف تھا کہ پی آئی اے حکام سمیت حکومتی نمائندے تحفظات کے ازالے کیلئے کوئی واضح جواب بھی نہیں دے رہے نہ ہی ادارے کے اثاثوں کی صحیح مالیت بتائی جارہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کا موقف تھا کہ کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں کیا جانا چاہئے، نجکاری کمیشن کے چیئرمین زبیرعمر نے ارکان کے سوالات پرواضح کیا کہ موجودہ بل کا نجکاری سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے پاس ہونے کے بعد نجکاری سے متعلقہ امورکی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی۔

اسینٹ کمیٹی کے اس جلاس میں حکومتی رکن کلثوم پروین نے بھی بل کی مخالفت کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں