ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

40 ارب ڈالر کی ٹیکس چوری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 ستمبر 2026): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سگریٹ کے کاروبار میں 40 ارب ڈالر کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، جس میں سگریٹ ٹیکس چوری کا معاملہ اور ایف بی آر کے کردار پر بحث کی گئی۔

رکن سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایف بی آر اپنی کرپشن اور بے ضابطگیوں پر ایکشن کیلیے تیار نہیں تھا۔ ایف بی آر کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کو بھی ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

سیف اللہ ابڑو نے انکشاف کیا کہ ایک بلین ڈالر سگریٹ ٹیکس چوری کے اشتہار کی بھی تحقیقات کرائی گئیں تو پتہ چلا کہ ٹیکس چوری ایک بلین ڈالر کی نہیں بلکہ 40 ارب کی ہے۔ ایف بی آر نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا ڈیٹا دینے سے بھی انکار کر دیا۔

چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ اس معاملے میں وزیراعظم کو غلط بریف کیا گیا۔ ایسا کیوں ہوا، اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔

سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ اصل ٹیکس چوری کا بتانے والے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سینیٹ سوسائٹی کا معاملہ اٹھایا، تو ہمارے اسٹاف اور ہاؤس کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ تاہم ایف آئی اے کے افسران نے بہترین کام کیا۔

 

اہم ترین

مزید خبریں