اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے سانحہ جوزف کالونی کے ملزمان بری ہونے پر پنجاب حکومت سے عدالتی فیصلے کی تفصیلات طلب کرلیں، اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان بری ہوگئے دنیا ہم پر نسل پرستی کا الزام کیوں نہیں لگائے گی۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اعتراز احسن نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ یا سانحہ جوزف کالونی میں مسیحی خواتین اور گھروں کو جلایا گیا، مسیحی افراد کا فرنیچر گھروں سے نکال کر جلایا گیا،پولیس نے 115 افراد کو ملوث قرار دیا تھا مگر وہ بری ہوگئے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ شاید پراسیکیوٹر نے بروقت گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے لیکن ویڈیو میں واضح دکھائی دینے والے بھی بری ہوگئے ایسی صورتحال میں دنیا ہم پر نسل پرستی کا الزام کیوں نہ لگائے ایسے واقعات سے مسیحی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔
ان کے بیان پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے کیا تفصیلات حاصل کیں؟رضاربانی کی ہدایت جاری کی کہ واقعے سے متعلق سیشن عدالت کا فیصلہ ایوان کو دیا جائے۔
یہ پڑھیں: سانحہ جوزف کالونی مقدمے میں نامزد ملزمان باعزت بری
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


