پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

کسی غیر ملکی شہری کو پاکستان کی سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، افنان اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پاکستان کی سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ خود انہوں نے مذاکرات کی دعوت دی پھر مسترد کر دی، پُرامن احتجاج کی اجازت ماضی میں دی اب بھی دیں گے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈھونس اور زبردستی سے جتھے لے کر کوئی اپنی بات نہیں منوا سکتا، پی ٹی آئی کو جتنی احتجاج کی کال دینی ہے دیں لیکن کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کے بیٹوں نے احتجاج میں حصہ لیا تو انہیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کروا پائے گا‘

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پاکستان کی سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، کسی غیر ملکی شہری کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ پاکستان میں آ کر انتشار پھیلائے، ان کے لوگ موروثیت پر لیکچر دیتے تھے اب کچھ دن بعد اس کے فوائد بتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اور جمہوریت کیلیے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی بڑی قربانیاں ہیں، چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ رہیں اور صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی افواہوں پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ صدر مملکت پورے میدان میں اہم ستون ہیں شیری رحمان کی بات کی تائید کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ (ن) لیگی سینیٹر کی جانب سے مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت مخالف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کہا جا رہا ہے احتجاج میں عمران خان کے لندن میں موجود بیٹے قاسم اور سلیمان بھی شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں