جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ؛ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر علی ظفر  نے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کرنے اور پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Petrol prices likely to come down in Pakistan

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہو چکی ہیں، اس لیے اس کمی کا حقیقی اور پورا فائدہ فوری طور پر ملک کے غریب عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو کم کر کے سال 2022ء کی سطح کے قریب لایا جائے تاکہ مہنگائی کے مارے عوام کو سانس لینے کا موقع مل سکے۔

علی ظفر نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے سے عوام کو فوری اور بڑا ریلیف مل سکتا ہے، اور اس سلسلے میں حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر سینیٹ کے اندر بھرپور اور مؤثر آواز اٹھائی جاتی رہے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں