The news is by your side.

Advertisement

سینیٹر میاں عتیق شیخ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر میاں عتیق شیخ نے نجی اسپتال میں طبی معائنہ کرایا، جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کے مکمل چیک اپ کے بعد سینیٹر میاں عتیق شیخ کی حالت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں گھرپر قرنطینہ کی ہدایت کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرونا سے متاثرہ سینیٹرمیاں عتیق کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹر میاں عتیق شیخ سےان کی طبیعت دریافت کی، میاں عتیق شیخ سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، کرونا کا واحد علاج احتیاط ہےجسے اپنانا قومی ذمہ داری بن گئی ہے، اس موقع پر ایم کیوایم سینیٹر نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔

گذشتہ روز سابق صوبائی وزیر اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن عادل صدیقی کرونا کے باعث نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سینیٹر کلثوم پروین میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، طبیعت بگڑنے پر انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کرونا کے باعث انتقال کر گئے

ستائیس نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شریک عوامی نیشنل پارٹی کی اہم رہنما ثمر ہارون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، کووڈ 19 کا شکار ہونے کی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں