پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک! پاکستان کےیوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 77 سال میں امریکا اور پاکستان کےعوام نےدوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے۔
سینیٹر کرس وان ہولن کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں امریکا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں میرے لیے یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔
سینیٹر کرس وان ہولن امریکی سینیٹ میں میری لینڈ ریاست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔