ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

سینیٹر دنیش کمار کا وزیر خزانہ سے پیار کا اظہار ، اجلاس میں زور دار قہقہے لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر دنیش کمار نے خزانہ کمیٹی اجلاس وزیر خزانہ سے پیار کا اظہار کر دیا ، جس پر اجلاس میں زور دار قہقہے لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سینیٹر دنیش کمار نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے غیر رسمی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "کبھی کبھار نظر آنے والے چہرے ہیں، مجھے آپ سے بہت پیار ہے”۔

سینیٹر دنیش کمار کے اس جملے پر کمیٹی اجلاس میں زور دار قہقہے لگ گئے۔

دنیش کمار نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری اداروں سے متعلق سوالات اٹھائے تھے لیکن انہیں تاحال تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی اجلاس میں انہیں پہلی مرتبہ ان سوالات کے جوابات موصول ہوئے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ "آپ کا محکمہ شاید جان بوجھ کر ایسا کر رہا ہے”۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے سینیٹر دنیش کمار کے اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سوالات کے بروقت جوابات دینے کی ہدایت جاری کریں گے، ایک سوال کا جواب دیا گیا تھا جس کے بعد مزید 23 سوالات موصول ہوئے۔

وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام سوالات کے مکمل اور تفصیلی جوابات فراہم کیے جائیں۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں