The news is by your side.

Advertisement

سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول اور مریم نواز کو مسئلے کا حل بتا دیا

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بلاول اور مریم نواز والدین کو لوٹی گئی دولت واپس لانےکا مشورہ دے کر ان کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں ، پھر چاہیں تولندن و پیرس جا کر مزے لوٹیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو مریم نواز کو مسئلے کا حل بتا دیا،

فیصل جاوید کا کہنا تھا بلاول اورمریم والدین کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں،دونوں والدین کو لوٹی گئی دولت واپس لانےکا مشورہ دیں، دولت واپس دیں پھر چاہیں تولندن و پیرس جا کر مزے لوٹیں۔

انھوں نے کہا مریم نواز کےلندن میں بھائی والد کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں، دو دو سو روپے دیکر بندے جلسوں میں بلواتے ہیں ، پریس کانفرنسز میں پلانٹڈ سوالات کا سہارا لیتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا دونوں خاندانوان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کےٹیسٹ میچز کھیلے، جو” ووٹ کو عزت” دلوانے نکلے تھے وہ راہ فرار تلاش کررہے ہیں، ضمانت پر رہائی ملے تو “نیلسن منڈیلا” بن جاتےہیں، جیل میں پہنچیں تو”بیماریوں کا مجموعہ” بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

یاد رہے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں، یاد تو آتی ہے، جب غریب پوچھتا ہے کہ اس کو کس نے لوٹا، یاد تو آتی ہے، جب اس ملک کا ہر شہری پوچھتا ہے کہ اس کا یہ حال کس نے کیا۔

انہوں نے کہا تھا یاد آیا کہ اس ملک کے ہر شہری کا پیسہ آپ کو دینا ہے، قوم آپ کو بھول بھی کیسے سکتی ہے، قوم کو سب یاد ہے اور یاد رہے گا بھی، قوم کا پیسہ تو واپس دینا ہی ہوگا۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا بلاول کا بکواس نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ کرپشن کرو اور پیسہ باہر منتقل کرو پر یقین رکھتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں