The news is by your side.

Advertisement

‘عدالت نے تاریخ مقرر کی ہے، نوازشریف کو آناچاہیے’

اسلام آباد : سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عدالت نے تاریخ مقرر کی ہے نوازشریف کو آناچاہیے اور میڈیکل رپورٹ دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہازتک پہنچتےہی نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہوگئی تھی، شاید ڈاکٹر کے کہنے پر نواز شریف صبح، دوپہر اور شام تصویریں لے رہے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عدالت میں نوازشریف کی پرانی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، عدالت نےحکم دیاکہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ دی جائے، شکرکریں رپورٹ نوازشریف کی ہی دی تھی کسی اورکی نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام ان کی باتوں پر اعتماد نہیں کرتے ،کیسے مطمئن ہوجائیں، عدالت نے تاریخ مقرر کی ہے نوازشریف کو آناچاہیے، وزیرقانون فروغ نسیم اس معاملے کو قانونی طریقے سے لیکرچلیں گے۔

سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت میں پیش اور میڈیکل رپورٹ دینی چاہیے، نئی میڈیکل رپورٹ نہ آنےپر پنجاب حکومت نے توسیع کی درخواست مستردکی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کاواضح مؤقف ہے قانون سب کیلئے برابر ہوناچاہیے ، ان کیخلاف مقدمات میں دو درجن سے زائد چوہےنکلے ہیں، عمران خان نے ایک سال عدالت میں40سالہ ریکارڈ پیش کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں