اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں ، ڈیم صرف فنڈز سے نہیں جذ بے سے بنتے ہیں، پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سر فہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، سپریم کورٹ اوروزیراعظم خصوصی شاباش کےمستحق ہیں۔
سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
انھوں نے کہا ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بےسے بنتے ہیں، ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا جب پشاورمیٹرومکمل ہوگی توسب اس کی تعریف کریں گے، پی ٹی آئی کوتمام ووٹ عمران خان کے نام پر پڑے ہیں، ہمیں الیکٹیبلزکی نہیں انہیں ہماری ضرورت تھی۔
عمران خان نہ خودکرپٹ ہیں نہ کسی کوکرپشن کرنےدیں گے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا عمران خان نہ خودکرپٹ ہیں نہ کسی کو کرپشن کرنےدیں گے، پی ٹی آئی میں آنے والے ہمارے نظریے پرآئے ہیں، عمران خان دنیا میں اپنی نہیں پاکستان کی بات کرتے ہیں، جہانگیر ترین کابینہ کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی نظریہ ہے، دونوں ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، شہبازشریف کے ہر منصوبے میں کرپشن ہوئی، ان کا کوئی بھی منصوبہ اٹھالیں اس میں کرپشن ہوئی۔
شہبازشریف کےہرمنصوبےمیں کرپشن ہوئی
فواد چوہدری اور نعیم الحق کے اختلافات کے حوالے سے انھوں نے کہا فوادچوہدری،نعیم الحق معاملہ عوام میں نہیں جاناچاہئے تھا، دونوں کے درمیان معاملات سلجھ گئے ہیں۔