جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

بہت بڑا آپریشن …….. سینیٹر فیصل واوڈ کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈ نے انکشاف کیا اب بہت بڑا آپریشن ہوگا اور اگر کسی پارٹی یاسیاستدان نے سیاست کی تو اس کو بھی دہشت گرد کی طرح گاڑدیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بہت بڑا آپریشن ہونے جا رہا ہے، اور اگر کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان نے اس آپریشن پر سیاست ک تو اس کوبھی دہشتگردکی طرح گاڑ دیا جائے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، مگر بدقسمتی سے بعض حلقے سیاست اور ہڑتالوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کون سی ہڑتال ہوئی؟ ہر اتوار کو دکانیں بند ہوتی ہیں اور اگلے اتوار کو بھی بند ہوں گی، پی ٹی آئی کی ہڑتال ہو گئی اور کسی کو پتا ہی نہیں چلا۔

سینٹر واوڈا نے کہا کہ فوجی جوان جنازے اٹھا رہے ہیں اور آپ تقاریر میں فوج پر تنقید کر رہے ہیں، کچھ تو احساس کریں، کوئی تو حد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مؤثر انداز میں جاری ہیں اور دہشت گردوں کو مارتے رہیں گے، جبکہ کسی سیاسی جماعت نے آپریشن کے راستے میں آنے کی کوشش کی تو اسے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینٹر واوڈا نے کہا کہ بھارت کو اتحاد کے ذریعے شکست دی گئی ہے اور وہ مزید کمزور ہوگا، اس وقت اتحاد کا وقت ہے، بھارت چھپ کر پراکسی وار لڑ رہا ہے، اگر روایتی جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان پہلے سے دس گنا زیادہ جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے والے کسی بھی ملک کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سینٹر واوڈا نے کہا کہ کہ اسلام آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد دہشت گردی کے خلاف واضح اور جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے، آپریشن سندور 2 شروع ہو چکا ہے جو بھارت کی پراکسی جنگ کا حصہ ہے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا ایونٹ منسوخ کیا اور پنجاب حکومت نے ایک دن کا سوگ منایا تاہم توقع تھی کہ پی ٹی آئی بھی احتجاج کی کال واپس لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور اسی سے معاملات بہتر ہوں گے، تاہم فی الوقت مذاکرات نہیں بلکہ مذاق ہو رہا ہے کیونکہ کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔

فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور ان سے مشاورت کی جانی چاہیے، اگر درست طریقہ کار اپنایا جائے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

آخر میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں ایسے 500 سیاستدان ہیں جو کبھی بیڑی پیا کرتے تھے اور آج کھرب پتی بن چکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اپنے مسائل خود حل کیے جائیں اور قومی مفاد کو ترجیح دی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں