کراچی : صدر آصف زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں صدر نے فیصل واوڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ایک طویل ون آن ون ملاقات تھی۔
ذرائع نے کہا ملاقات فیصل واوڈا کی بیرونِ ملک دورے سے واپسی کے بعد ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے فیصل واوڈا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔
ملاقات میں ملکی استحکام، سیاسی اتحاد اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر زور دیا گیا۔
اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما خالد صدیقی سے بھی ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی ملک یا گروہ کو پاکستان کی سرزمین پر دراندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


