تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

"بے ایمانوں کو کسی حال میں نہیں چھوڑوں گا”

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے متعلق نئی نئی پیش گوئی کرنے والے حکومتی سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کرڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے میرا اسکور کل تک 54 پچپن اور چھپن تھا مگر آج ترپن، چون اور پچپن ہے۔

ایوان بالا میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر خفیہ کیمروں کے منظر عام پر آنے پر فیصل واوڈا نے منطقی انداز میں کہا کہ میرے بھائی کی جیب میں کوئی چیز ہو، مجھے پتاہو اس کا مطلب ہے وہ چیز میں نے ڈالی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گالیاں دینے اور شور شرابہ کرنے سے آپ کی ہار جیت میں تبدیل نہیں ہوگی، اب ملک کی سالمیت اور بقا کی باری آگئی ہے، ان بے ایمانوں کو کسی حال میں نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے کہ آج نو منتخب 48 سینیٹرز نے حلف اٹھایا، سینیٹرمظفرحسین شاہ نے منتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  نو منتخب 48 سینیٹرز نے حلف اٹھالیا

ایوان بالا میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا ، چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے عبد الغفور حیدری اور حکومت کے مرزا محمد آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب تین بجے خفیہ ووٹنگ سے ہوگا ، نئے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -