تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ میری والدہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، طبیعت ناسازی کے باعث والدہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ والدہ کی نمازہ جنازہ کل بعد نماز ظہر ڈی ایچ اے فیز سیون کی  جامع مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی، اے آر وائی فیملی کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اظہار تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی فیصل واوڈا کی والدہ کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا سے والدہ کےانتقال پراظہارتعزیت کیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئےدعا کی اور اللہ تعالی فیصل واوڈاکی والدہ کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی جانب سے بھی سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور سوگوارخاندان کوصبرجمیل عطافرمائے۔

Comments

- Advertisement -