جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

وفاق نے ہرصوبے میں انسانی جان کی الگ الگ قیمت لگائی، فرحت اللہ بابر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وفاق کا رویہ صوبوں کے ساتھ غیر منصفانہ ہے اور یہ رویہ خود وفاق کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا۔

وہ سینیٹ میں وفقہ سوالات کے دوران اپنے پوچھے گئے سوال پر وزیرمملکت برائے داخلہ کے جواب پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ وفاق کا رویہ نہایت افسوسناک ہے چھوٹے صوبوں کے زندوں کی تو کوئی وقعت تھی نہیں اب مُردوں میں بھی متعصبانہ رویہ رکھا جا رہا ہے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پنجاب میں کسی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے بیس لاکھ معاوضہ ہے، سندھ میں مرنے والوں کے لئے دس لاکھ، بلوچستان میں پانچ لاکھ روپے جب کہ قبائلی علاقوں میں 2 لاکھ روپے ہے یہ کیسا رویہ ہے؟ کیا ہم انسانی جان کی قیمت بھی یکساں نہیں رکھ سکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ ہونے والے افراد کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کون لے کر گیا اور کہاں لے کر گیا ہے نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اس طرح لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوگا اورسماج میں عدم تحفظ پھیلے گا جس پر وفاق کو شدت کے ساتھ سوچنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں