منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

سینیٹرعرفان صدیقی کے اہلخانہ کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹرعرفان صدیقی کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید سامنے آگئی، وہ مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ذرائع اہلخانہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات قابل مذمت اور افسوس ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جھوٹی اطلاعات سے سینیٹرعرفان صدیقی کے اہلخانہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔

عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں، انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، وہ آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرپائے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت میں اچانک خرابی آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کی ناساز طبیعت کے باعث وہ آ اہم سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرپائے، جس میں ستائیسویں آئینی ترمیمی کے بل ووٹنگ ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں