site
stats
پاکستان

افغان صدر اشرف غنی اپنی نہیں مودی کی زبان بول رہا ہے، رحمان ملک

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ میں پہلے کہہ چکا ہوں۔ افغان صدر اشرف غنی اپنی نہیں مودی کی زبان بول رہا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان مطابق رحمان ملک نے افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان مخالف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر سب سے زیادہ احسانات پاکستان کے ہیں، جو اشرف غنی بھول چکا ہے، اشرف غنی اپنے خریف عبداللہ عبداللہ کیخلاف مودی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ اشرف غنی اپنے ملک میں افغانی طالبان کے سامنے ناکام ہو چکا ہے اور اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اشرف غنی پاکستان کیخلاف زبان درازی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاٹ آف ایشیا میں شرکت سفارتی آداب کے عین مطابق تھا مگر پاکستان کا لہجہ ٹھوس ہونا چاہیے تھا، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کے ایماء پر چیف ٹیرررسٹ ملا فضل اللہ و دیگر کو پناہ دی ہے اور پچھلے کئی واقعات سے ثابت ہوا کہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان میں امن نہ صرف پاکستان کی خواہش ہے بلکہ ہمیشہ کوشاں بھی رہا ہے، پاکستان آج بھی افغان مہاجرین کا بوجھ سر پر اٹھایا ہے، صدر اشرف غنی اپنے ملک و قوم کا سوچے مودی کا ترجمان نہ بنے۔


مزید پڑھیں : ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی


یاد رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوسرے روز افغان صدر اشرف غنی پاکستان کیخلاف زہر اگلنا نہ بھولے، افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سرحد پار دہشت گردی کا تعین کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top