پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

’پتہ ہے چیئرمین ایف بی آر طاقتور ہیں، مگر وہ ممبران سمیت پیش ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 اگست 2026): سینیٹ کی سب کمیٹی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر طاقتور ہیں مگر وہ ممبران سمیت پیش ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی سب کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا۔

چیئرمین سب کمیٹی سینٹر سیف اللہ نے کہا چیئرمین ایف بی آر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آتے۔ ہمیں پتہ ہے وہ طاقتور ہیں، اور وہ وزیر اعظم کو بھی اپنے آفس میں بلا سکتے ہیں۔

سینٹر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ ہم پانچ سینٹرز بیٹھے ہیں اور آپ تین آفیسر یہاں آگئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کو بھی رات 2 بجے مٹینگ کا کہیں تو آجائیں گے۔
سینیٹر سیف اللہ نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اپنے ممبران سمیٹ کمیٹی میں پیش ہوں۔
\اس موقع پر ممبر ایڈمن ایف بی آر نے کہا کہ ہماری ٹیم جو اچھا کام کر رہی ہے اس کو بھی سراہا جائے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ممبر ایف بی آر زبیر کو ایف آئی اے نے نوٹس کیا، ہم نے واپس کرایا۔ آپ 22 کروڑ روپے کے پیچھے جا رہے ہیں، 1172 بلین روپے کے پیچھے کیوں نہیں جا رہے؟

ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ

اہم ترین

مزید خبریں