کراچی (22 مارچ 2026): پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں، وہ کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ماروی ملک کی بیٹی پانچ روز سے زیر علاج تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں تین روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
صدر زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
پی پی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شازیہ مری سے ان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


