پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

’آپ بیٹریاں چُرا کر یہاں آ گئے‘، ’آپ جیسے تو میرے نوکر ہیں‘ سینیٹرز کے ایک دوسرے پر زبانی حملے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 اگست 2026): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں دو سینیٹرز نے ایک دوسرے پر زبانی حملے کیے ایک نے دوسرے کو چور کیا تو دوسرے نے نوکر۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود اور سینیٹر دلاور کے درمیان گرما گرمی ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی۔

اجلاس میں سگریٹ کمپنیوں اور پاکستان ٹوبیکو سے متعلق گفتگو کی جا رہی تھی کہ سینیٹر طلحہ محمود اور سینیٹر دلاور خان نے ایک دوسرے کو نشانے پر رکھ لیا اور سنگین الزام تراشی کی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہماری شخصیت داغ دار ہو رہی ہے، ہمارا سگریٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ جو مال پکڑا جا رہا ہے ان میں سینیٹر دلاور کا مال بھی شامل ہوتا ہے۔ وزیراعظم اورخواجہ آصف کو بریف کیا گیا کہ کمیٹی میں سگریٹ کے مالک بیٹھے ہیں۔ آئندہ کمیٹی میں سینیٹردلاور آئے تومیں نہیں آؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس تو شناختی کارڈ نہیں، اربوں روپے چوری کے کیسز ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر دلاور خان نے طلحہ محمود کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا مزید نام نہیں لینا، میں نے بہت صبر کیا ہے۔ آپ توبیٹریاں چوری کر کے یہاں آ گئے ہیں، آپ جیسے تو میرے نوکر ہیں۔

دریں اثنا سینیٹ کمیٹی نے سینیٹر فیصل سلیم رحمان سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سینیٹر سلیم کے کتنے سیگریٹ کے بزنس ہیں، اور کب سے وہ یہ بزنس کر رہے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں