اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بشام خودکش دھماکے سے متعلق دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا پولیس نے بشام خودکش دھماکے سے متعلق دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی ہے جس میں تمام تر تفصیلات درج ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے بشام خودکش دھماکے سے متعلق دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، تاہم ابتدائی جانچ کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی فضائی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں۔ تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی اور خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں گر گئی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خودکش بمبار کے زیر استعمال گاڑی کے ٹکڑے حاصل کر لیے گئے ہیں جب  کہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مارچ کو خیبر پختونخوا میں شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جان سے گئے تھے۔

بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرائی۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرایا۔

دھماکے کے بعد کوسٹر روڈ سے نیچے فاصلے پر گری تھی اور اس واقعے میں پانچ غیر ملکی اور گاڑی کا مقامی ڈرائیور ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں