بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پب جی بند کیا جائے، سوشل میڈیا کی بندش سے نقصان ہوگا، میاں عتیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق نے آن لائن گیم پب جی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کی بندش کی مخالفت کردی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ پب جی سمیت ایسے تمام گیمز کو فوری طور پر بند کیا جائے جن کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایپس کی ممکنہ بندش کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو  انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں بہت پیچھے رکھا گیا ہے، اسی وجہ سے ہم ڈیجیٹل میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرے، اسمبلی میں قرارداد جمع

یہ بھی پڑھیں: پب جی اور ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارےملک میں لاکھوں بچے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسےکما رہےہیں، بندش کی وجہ سے نہ صرف نوجوان بے روزگار ہوں گے بلکہ ہمارا ملک مزید پیچھے چلا جائے گا‘۔

میاں عتیق کا کہنا تھا کہ ’ یہ کیوں یوٹیوب، ٹک ٹاک کی سروس پاکستان میں بند کرنا چاہتے ہیں، اگر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے تو اس کے لیے ہم تیار ہیں‘۔

سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ ’ہمیں غلط کام کرنے والے کو روکنا ہوگا اور ایسی چیزوں کا سدباب کرنا ہوگا، ورنہ کیا آنے والے وقتوں میں ہم کیا سب کچھ بند کر دیں گے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں