تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

جب ساری چیزیں کلیئر ہیں تو اے آر وائی پر بندش کیوں؟ سینیٹر فیصل جاوید کا سوال

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی کے چئیرمین برائے اطلاعات ونشریات فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کی بندش پر آئندہ اجلاس میں وزیراطلاعات سے جواب مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں صحافیوں کے مسائل خصوصی طور پر اے آر وائی نیوز کی بندش پر فیصل جاوید نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز حق اور سچ کی آواز ہے، جو چیزیں بتائیں گئیں ان سے مطمئن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں وزیراطلاعات کو بلا کر پوچھیں گے کہ جب تمام چیزیں کلئیر ہیں تو اےآر وائی نیوز کی نشریات کیوں بند ہیں؟۔

سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر کہا کہ انہوں نے اب تک ایک اجلاس میں شرکت کی، وہ زیادہ تربیرونی دوروں پر ہوتی ہیں، صحافیوں کے بہت سے مسائل ہیں، انہیں کون حل کرےگا؟ انہیں کہتا ہوں کہ اس کے لیے اضافی وزیر رکھ لیں۔

پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو

بعد ازاں سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جس طرح آزادی صحافت پرحملے کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری حکومت پر بھی اے آر وائی نیوز تنقید کرتا تھا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ مریم اورنگزیب وزارت اطلاعات کےبجائے وزیرخارجہ بنی ہوئی ہیں، جب بھی اجلاس بلاتےہیں تو مریم اورنگزیب کا خط آجاتا ہےکہ بیرون ملک ہیں؟ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مریم اورنگزیب کیا وزیراطلاعات ہیں یاوزیرخارجہ؟۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں چیئرمین پیمرا کہتےہیں کہ اےآر وائی نیوزکو ہم نےبند نہیں کیا، یہ اےآروائی نیوزاورکیبل آپریٹرزکا تنازع ہے، میں نے چیئرمین پیمراکوکہا کہ اگرکیبل آپریٹرزسے بھی تنازع ہےتوآپ کرداراداکریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دن میں دوبارہ کمیٹی اجلاس بلائیں گےاوراےآروائی کو بھی مدعوکرینگے۔

Comments

- Advertisement -