تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے فنڈنگ ذرائع کیا ہیں؟ سامنے لائے جائیں ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے ذرائع کیا ہیں؟ ان کے پاس فنڈنگ کہاں سے آتی ہے وہ تمام حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان حلال کی کمائی بینکنگ چینل سے پاکستان لے کر آئے۔ دوسری طرف یہاں کے پیسے چوری کے ذریعے باہر منتقل کیے گئے۔ ان لوگوں کے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک ہیں جب کہ عمران خان کا اثاثہ محبت وطن پاکستانی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہیں مانتے، محب وطن پاکستانیوں کو انہوں نے غیر ملکی ڈکلیئر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی پر کوئی غیر قانونی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا دیا۔ اوورسیز پاکستانی ہی پاکستان چلا رہے ہیں۔ اس قوم کو الیکشن کمیشن فیصلے نے ٹھیس پہنچائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا اس وقت ہم نے رکاوٹ نہ ڈالی لیکن یہ لوگ اب ہمیں احتجاج کرنے پر روک رہے ہیں۔ ہم پُر امن احتجاج کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ پوری قوم کا یہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

Comments

- Advertisement -