جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

’اسمبلیاں ٹوٹتے ہی ایک درجن سے زائد جماعتوں کا اتحاد بھی ٹوٹ جائیگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹتے ہی ایک درجن سے زائد جماعتوں کا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں آزاد کمشیر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کو مبارکباد اور کمشیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی تو اس حکومت کا دل بھی ٹوٹ جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ایک درجن سے زائد جماعتوں کا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ حقیقی آزادی کی منزل قریب اور ایک نیا اجالا آنے والا ہے۔ عوام تیار ہو جائیں کہ فریش مینڈیٹ کا وقت آنے والا ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں