جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

‘ فارن فنڈنگ بیانیہ پٹ گیا، سازشیں چھوڑو اور الیکشن کی تیاری کرو ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا بیانیہ بھی پٹ گیا اب سازشیں چھوڑو، الیکشن کی تیاری کرو۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فارن فنڈنگ کا بیانیہ بھی پٹ گیا، ناقابل شکست پی ٹی آئی کے خلاف اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی جماعت ہے۔ اب سازشیں چھوڑو اور الیکشن کی تیاری کرو۔

 

واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے تیرہ اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف غیر قانونی فنڈز ثابت، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تحریری فیصلے میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مذکورہ فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں